فضا علی کی بیٹی کے ساتھ بیرون ملک تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان فضا علی اپنی بیٹی کے ساتھ بیرون ملک کے دورے پر ہیں جس کے دوران انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

فضا علی فرال فواد کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کیلیے بیرون ملک کے دورے پر ہیں جس کے دوران اُن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں تو ایک طوفان برپا ہوگیا۔

فضا علی اور فرال کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کے کپڑوں پر تنقید کی اور انہیں مناسب لباس پہننے کا مشورہ دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان میں رہ کر قمیص شلوار اور بیرون ملک جاتے ہیں مغربی لباس۔

ایک جذباتی صارف نے فضا علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بیٹی کو اپنی طرح نہ بنائیں۔ ایک اور نے لکھا کیا آپ لوگ پاکستان میں پہنے جانے والے کپڑے گھر پر بھول گئے ہیں؟

مزید خبریں

Back to top button