سیاسی استحکام کیلئے نواز شریف ،شہباز شریف اور آصف زرادی کو مذاکرات کرنا پڑیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا ہےکہ آدھی پی ٹی آئی انقلاب چاہتی ہےاورآدھی مذاکرات چاہتی ہے۔
ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پالیسی ہےکیا؟ بیرسٹرگوہرکچھ اور کہتے ہیں، کے پی میں جونیئر وزیر کچھ اور کہتے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ کہتے ہیں افغانستان سے دہشت گردی ہورہی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے پی سلمان اکرم راجہ کے بیان سے متفق نہیں ہوتے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آدھی پارٹی انقلاب چاہتی ہے آدھی مذاکرات چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے سیاسی ٹمپریچر نیچے لانے کے لیے کردار ادا کرنےکی اپیل کی ہے۔ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملاقات کی درخواست کی ہے، ان کا جواب نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام لانے کے لیے نواز شریف ،شہباز شریف اور آصف زرادی کو مذاکرات کرنا پڑیں گے، کوٹ لکھپت جیل کے اسیران کو رہا کرنے سے اچھا تاثر جائے گا۔



