کیا مسافر سفر کی بناء پر روزہ چھوڑ سکتا ہے؟

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سوال: کیا مسافر سفر کی بناء پر روزہ چھوڑ سکتا ہے؟

جواباللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک میں مسافر یا عارضی مریض کو عذر کی بناء پر روزہ چھوڑنے کی رخصت دی ہے، لیکن یہ بھی فرمایا: ’’اور اگر تم روزہ رکھ لو تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے، اگر تم جانتے ہو، (سورۃالبقرہ:184)‘‘،

حدیث پاک میں ہے:’’حضرت حمزہ بن عمرواسلمی نے بارگاہِ رسالتﷺ میں عرض کی: میں سفر میں روزہ رکھتا ہوں اور وہ کثرت سے روزہ رکھنے والے تھے، آپ ﷺ نے فرمایا: ’’تمہیں اختیار ہے چاہو تو روزہ رکھو اور چاہو تو چھوڑ دو،(بخاری: 1943)‘‘۔

مسافر یا عارضی مریض فدیہ دے کر روزے کی فرضیت سے عہدہ برا نہیں ہوں گے، بلکہ اُنہیں سفر سے واپسی یا صحت یاب ہونے کے بعد عذر کی بناء پر چھوٹے ہوئے روزوں کی قضا کرنی ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button