روزہ انسان کو گناہوں سے بچاتا ہے اور تقویٰ حا صل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، صاحبزادہ محمد رفیق احمد

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)رمضان المبارک کی فضیلت کو بیان کیا کہا کہ روزہ کے ثواب کا احاطہ کرنا انسانی عقل کے بس کی بات نہیں کیونکہ رب کائنات نے فرمایا ہے کہ روزہ میرے لئے ہے اور میں ہی اس کا اجر دوں گا، روزہ انسان کو گناہوں سے بچاتا ہے اور تقویٰ حا صل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ان خیالات کا اظہار جانشین ابو البیان صاحبزادہ محمد رفیق احمد مجددی نے جامع مسجد مرکزی فیضان مدینہ میں عالمی ادارہ تنظیم السلام اور انجمن طلبا ء اسلام دھونکل کے زیر انتظام 22ویں سالانہ تین روزہ درس قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپروفیسر بشارت صدیق ہزاروی،صاحبزادہ شاہ حسین ثانی،صاحبزادہ عبد اللہ صدیق ہزاروی،قاری خادم بلال مجددی،علامہ شہزاد احمد مجددی،مولانا وارث علی چندھڑ،رانا محمد عمران ودیگر نے بھی خطاب کیا۔دروس قرآن میں سابق چیئرمین آصف محمود کلیر،سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری شہباز احمد چیمہ،سید عمران شاہ،چوہدری محمد ذوالقرنین ایڈووکیٹ،صدر ڈی پی سی محمد نعیم بٹ،محمد اشفاق احمد مجددی،محمد وارث سمیت اہل علاقہ وگردونواح سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ غلبہ اسلام کے لئے جدوجہد تمام جذبوں پر فوقیت رکھتی ہے امت اللہ کی بندگی سے منحرف ہوکر مقام کھو چکی ہے ہم قرآنی علوم کے نور سے دنیا کی تاریکیوں کو اجالوں میں بدل سکتے ہیں ایمان لانے کے بعد لازمی تقاضا اعمال صالحہ ہیں دنیاو آخرت کی تمام بھلائیوں کو قرآن وسنت پر عمل کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے رمضان المبارک نیکیوں کا مہینہ ہے ہمیں اس سے بھرپور استفادہ کرنا چاہئے۔

مزید خبریں

Back to top button