ملک محمد داؤد اختر متحدہ امن کونسل فاروق آباد کے صدر منتخب

شیخوپورہ (میاں عبدالمجید نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) ملک محمد داؤد اختر کو متحدہ امن کونسل فاروق آباد کا صدر منتخب کر دیا گیا اے ڈی سی جی شیخوپورہ سردار نعمان علی ڈوگر قاری عزیز الرحمن حاجی طاہر جاوید نقشبندی حاجی محمد اعظم سیکھو نے بطور مہمان خصوصی شرکت

تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی پر وقار تقریب مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی جس میں اے ڈی سی جی نعمان علی ڈوگر نے صدر محمد داؤد اختر سمیت تمام عہدے داران سے حلف لیا اس موقع پر سابق صدر متحدہ امن کونسل ملک محمد صدیق صدر پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آباد میاں عبدالمجید چیئرمین متحدہ امن کونسل صاحبزادہ محمد شہزاد رضوی ڈاکٹر پروفیسر مولانا عمر زمان صدیقی مولانا غلام مصطفی حیدری محمد رمضان عرف پپو پہلوان رائے محمد شفیق ذاکر حسین بھنڈر عدیل اعجاز چیمہ قاری شاہد سعیدی ساجد علی ہاشمی شیخ شہزاد انجم امجد علی ہاشمی ملک شہزاد افتخار محمد شفیق جٹ حافظ محمد رفیق اور جاوید احمد چوہان بھی موجود تھے تقریب میں سابق صدر متحدہ امن کونسل ملک محمد صدیق نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ملک محمد داؤد اختر متحدہ امن کونسل فاروق آباد کے وہ چمکتے ستارے ہیں جنہوں نے فرقہ واریت کو ختم کر کے تمام مذاہب کے علماء کرام کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے فاروق آباد میں مثالی کردار ادا کیا ملک محمد داؤد اور ان کی ٹیم شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہمارے اداروں میں بیٹھے اعلی افسران کے ساتھ مل کر اللہ کی رضا کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ فاروق آباد میں امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے علاقہ میں لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑیں گے گروپ لیڈر پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آباد رانا محمد افضل اطہر اور چیئرمین پریس کلب رجسٹرڈ فاروق آباد حاجی محمد عارف انصاری نے ملک محمد داؤد اختر کو صدر متحدہ امن کونسل منتخب ہونے پر نیک تمناؤں کے ساتھ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button