فرحان علی آغا کی زبردست فٹنس نے مداحوں کو حیران کر دیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فرحان علی آغا کی فٹنس کی ویڈیو دیکھ کر مداح رہ گئے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’چالباز‘ میں زوہا توقیر کے والد کا کردار نبھانے والے اداکار فرحان علی آغا نے اپنی فٹنس کی ویڈیو شیئر کی جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے دل جیتنے والے فرحان، پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس کے معاملے میں بھی ہمیشہ سنجیدہ رہے ہیں۔
50 سالہ فرحان علی آغا مستقل مزاجی کے ساتھ ورزش اور صحت مند طرزِ زندگی کو فالو کرتے ہیں اور اپنے چاہنے والوں کے لیے انسٹا گرام پر باقاعدگی سے اپنی ورک آؤٹ ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔
مداح ان کی فٹنس، ڈسپلن اور جوان نظر آنے والی توانائی پر نہ صرف حیران ہیں بلکہ دل کھول کر تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔



