نائن الیون جیسا واقعہ کر کے الزام ایران پر ڈالنے کی سازش ہو رہی ہے، علی لاریجانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایپسٹین ٹیم کی باقیات نے نائن الیون جیسا واقعہ کرنے اور الزام ایران پر لگانے کی سازش تیار کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے علی لاریجانی نے لکھا کہ ایران بنیادی طور پر ایسے دہشت گرد منصوبوں کا مخالف ہے، ایران کی جنگ امریکی عوام کے ساتھ نہیں ہے۔
دوسری جانب ایران نے علاقائی ممالک کو بھی امریکی فالس فلیگ آپریشن سے خبردار کیا ہے، ایران نے امریکا پر فالس فلیگ آپریشن کیلئے شاہد ڈرون کی کاپی استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔



