فخر زمان نے عدم دستیابی کی وجہ بتا دی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے )پاکستان ٹیم کے اوپنر بیٹر فخر زمان نے بنگلا دیش سے ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب نہ ہونے کی وجہ بتا دی۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے فخر زمان کو بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل نہیں کیا گیا تھا جس پر مختلف آراء قائم کی جا رہی تھیں۔اپنی عدم شرکت سے متعلق فخر زمان کا کہنا تھا کہ میں ایک روزہ میچز کھیلنےکیلئے100فیصد فٹ نہیں تھا اور اس معاملے میں عاقب جاوید درست ہیں۔پاکستانی بلے باز کا کہنا تھا کہ میں نے نیشنل ٹی 20 کپ میں شرکت 15 مارچ کو ہونے والے فٹنس ٹیسٹ میں کلیئرنس ملنے کے بعد کی۔


