اوکاڑہ: ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/ جانوڈاٹ پی کے ) پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے پر ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کی موٹرسائیکل قبضہ میں لے لی تفصیلات کے مطابق سلمون شہزاد ولد اسلم مسیح نے 15 پکار پر پولیس کو کال کی کہ اس کے ساتھ ڈکیتی ہوئی ہے موٹرسائیکل اور 50 ہزار روپے کی نقدی چھین لی ہے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو اطلاع مشکوک محسوس ہوئی پوچھ گیچھ کرنے پر صورت حال واضح ہوئی کہ ملزم کا پرویز ولد عبدالغفور سکنہ چک 39 تھری آر سے لیں دین کا معاملہ ہے ملزم نے اسے پھنسانے کے لئے پولیس کو ڈکیتی کی کال کی تھانہ طیب سعید شہید پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ملزم کو گرفتار کر لیا اس کی موٹرسائیکل بھی قبضہ میں لے لی

مزید خبریں

Back to top button