میرپورخاص: خود کو حساس اداروں کا افسر ظاہر کر کے فراڈ کرنے والے دو ملزمان گرفتار، عدالت میں پیش

میرپورخاص (شاھدمیمن) خود کو حساس اداروں کے افسران بتا کر لوگوں سے فراڈ کرنے اور افسران کو بلیک میل کرنے والے دو گرفتار ملزمان عدالت میں پیش، عدالت نے کیس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کر دی تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں خود کو حساس اداروں کے اہلکار بتا کر افسران کو بلیک میل کرنے اور شہریوں سے فراڈ کرنے والے ملزمان ہمایوں مصطفیٰ گجر اور علی رضا رند کو فرسٹ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے دونوں ملزمان کو 4 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقدمے کے تفتیشی افسر سب انسپیکٹر عبدالرشید نے بتایا کہ عدالت سے پانچ دن کے ریمانڈ کی استدعا کی تھی عدالت نے 4 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیتے ہوئے سماعت 13 فروری تک ملتوی کر دی واضح رہے کہ گرفتار ملزمان نے اپنے دو ساتھیوں فلک شیر اور عمران ملک کا ذکر کیا ہوا ہے دونوں اپنے گھر چھوڑ کر روپوش ہو گئے ہیں ملزمان خود کو حساس اداروں کے افسر اور صحافی بتا کر لوگوں کو بلیک میل کرتے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button