لاہور میں ماں اور بیٹی کے گٹر میں ڈوبنے کی اطلاع "فیک”نکلی

سیوریج لائن کا معائنہ کیا، لیکن کافی تگ و دو کے بعد معلوم ہوا کہ وہاں کوئی حادثہ پیش نہیں آیا،لاہور انتظامیہ

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)لاہور میں ماں اور بیٹی کے گٹر میں ڈوبنے کی اطلاع "فیک”نکلی۔لاہور میں ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ایک بار پھر اپنی مستعدی کی مثال قائم کر دی۔ ریسکیو ٹیمیز فوری متحرک، انتظامیہ آن سپاٹ۔جان بچانے کے مقدس جذبے کے تحت ریسکیو کی سپیشلائزڈ ٹیمیں اور غوطہ خور صرف چند منٹوں میں جائے وقوعہ پر پہنچ گے۔ریسکیو 1122 پنجاب کا لاہور داتا دربار کے قریب بڑا سرچ آپریشن جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جس سیوریج ہول کی نشاندہی کی گئی اس میں کسی انسان کا ڈوبنا تکنیکی طور پر ناممکن ہے۔

سیوریج لائن کا معائنہ کیا، لیکن کافی تگ و دو کے بعد معلوم ہوا کہ وہاں کوئی حادثہ پیش نہیں آیا،لاہور انتظامیہ

مزید خبریں

Back to top button