ایران کیخلاف پروپیگنڈا جھوٹ کا پلندہ، دشمنوں کو منہ کی کھانا پڑے گی: علامہ ظہیر ذیشان جعفری

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے خلاف شکست خوردہ عناصر  من گھڑت اور بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں اسرائیلی و امریکی ڈالر خوروں نے سوشل میڈیا پر فیک خبریں پھیلائیں کہ خدانخواستہ ایران کمزور ہو چکا اور آیت اللہ کہیں بھاگنے والے ہیں ایسے عناصر کو منہ کی کھانا پڑے گی ان خیالات کا اظہار علامہ ظہیر ذیشان جعفری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل گذشتہ 40 سال سے ایران اور موجودہ ایرانی رجیم کو ہٹانے کی ناکام کوششوں میں لگے ہوے ہیں لیکن ناکامی ان کا مقدر رہی ہے اپنے آپ کو دنیا کی بڑی طاقت سمجھنے والے دونوں ممالک امریکہ و اسرائیل کو ایران کے ساتھ جنگ میں بھی ناکامی کا سامنا رہا اور حزب اللہ و حماس اور حوثیوں سے بھی امریکہ و اسرائیل خوب ذلیل و رسوا ہو چکے اب کوئی نئی سائنس نہیں جو ایران کو امریکہ و اسرائیل شکست دے پائیں انہوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل اور تکفیریوں کو ان شاء اللہ ذلالت و رسوائی کا سامنا رہے گا آیت اللہ خامنہ ای ملک چھوڑ کر جانے والے نہیں ۔ایران مستحکم و مضبوط ہے

مزید خبریں

Back to top button