کراچی: بنگلہ دیشی شہری جعلی شناختی کارڈ کے الزام میں گرفتار

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)ایف آئی اے نےجعل سازی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے بنگلہ دیشی شہری کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی جانب سے کارروائی کے دوران جعل سازی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے بنگلہ دیشی شہری کی گرفتاری عمل میں آئی۔
ملزم فضل الحق کو کراچی سے گرفتار کیا گیا، مذکورہ ملزم نے جعل سازی سے پاکستانی قومی شناختی کارڈ حاصل کیا ہواتھا اور تعلق بنگلہ دیش سے ہے،ملزم غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھا،جس نے جعلی دستاویزات پر قومی شناختی کارڈ حاصل کیا تھا۔
ملزم کو جاری کردہ شناختی کارڈ کو بلاک کر دیا گیا تھا، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



