فیض حمید کیس : بحریہ ٹاؤن شکنجے میں ،کرنل خلیل کو 25 ملین جرمانہ,جائیدادیں ضبط

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوتا جا رہا ہے جبکہ بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کے انتہائی قریبی ساتھی اور سابق فوجی افسر کرنل (ر) خلیل الرحمن کو منی لانڈرنگ کے سنگین جرم میں 10 سال قیدِ بامشقت اور 25 ملین روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔ عدالت نے کرنل خلیل کو 1.7 ارب روپے کی غیر قانونی رقم کی منتقلی اور حوالہ ہنڈی کا مجرم قرار دیتے ہوئے ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیض حمید کے خلاف 9 مئی کے واقعات اور ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی لابنگ کے حوالے سے جاری انکوائری 80 فیصد مکمل ہو چکی ہے، جس میں ان کے اپنے فون سے حاصل کردہ شواہد اور ڈیجیٹل ڈیوائسز نے ان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ اگرچہ موجودہ علاقائی جنگی صورتحال (ایران، امریکہ، اسرائیل تنازع) اور پاک افغان سرحد پر فوجی آپریشنز کی وجہ سے ٹرائل میں کچھ تاخیر ہو سکتی ہے، لیکن فیض حمید کی قید طویل ہونے کا قوی امکان ہے۔ اس اہم عدالتی فیصلے اور فیض حمید کیس کی اندرونی تفصیلات جاننے کے لیے سینئر صحافی شکیل ملک کا یہ وی لاگ دیکھئے:




