فیض حمید کے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

لاہور(رپورٹ، شکیل ملک\ جانوڈاٹ پی کے) سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔

اس ضمن میں معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے کیس کا فیصلہ آج کسی بھی وقت سنایا جاسکتا ہے اس حوالے سے تمام ضروری قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی گزشتہ ماہ مکمل ہونے کے بعد 13نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ جبکہ فیض حمید کو گزشتہ سال اگست 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر فرد جرم دسمبر 2024 میں عائد کی گئی تھی۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے خلاف تاریخ کا طویل ترین کورٹ مارشل ہوا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button