فیض حمید کا کورٹ مارشل ادارے کا اندرونی معاملہ ، ہر ادارے میں سزا و جزا کا نظام ضروری ہے، شفیع جان

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ فیض حمید کا کورٹ مارشل ادارے کا اندرونی معاملہ ہے۔

اپنے بیان میں شفیع جان کا کہنا تھاکہ  وزیراعلیٰ گورننس کےساتھ ساتھ پارٹی بیانیہ بھی مؤثرانداز میں آگے بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اسپیکرقومی اسمبلی مذاکرات کی بات تو کررہے ہیں لیکن محمود اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر اعلامیہ جاری نہیں کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ فیض حمید کا کورٹ مارشل ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، ہر ادارے میں سزا و جزا کا نظام ضروری ہے۔

شفیع جان نے کہا کہ پی ٹی آئی کےخلاف بنائے گئے مقدمات بے بنیاد اور جعلی ہیں، ہری پور ضمنی الیکشن کے دستخط شدہ فارم 45 حاصل کر لیے گئےہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملزم کے خلاف 4 الزامات پر کارروائی کی گئی، ان الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، ریاست کی سلامتی اور مفادات کے لیے نقصان دہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور بعض افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button