رانا صاحب،ہوا میں سیاسی تیر نہ چلائیں،فیصل واوڈا کی رانا ثنا اللہ کو وارننگ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سینیٹر فیصل واوڈا نے مشیروزیر اعظم رانا ثنا اللہ کے عمران خان کیساتھ ڈیل کی بات پر شدید ردعمل عمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میرے دوست رانا ثنااللہ صاحب!آپ نے کہا بانی پی ٹی آئی کو2دفعہ ڈیل آفر کی لیکن وہ نہیں مانے۔پہلے تو بتائیں کب کہاں اور کیسے؟یا یہ وہ ڈیل ہے جس کا صرف آپ لوگوں کے تصوارات اور آپ کو ہی پتہ ہے؟۔میں سمجھتا ہوں کہ آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ اُس نے بقول آپ کے ڈیل نہیں مانی۔ اگر بانی پی ٹی آئی یہ مبینہ ڈیل قبول کر لیتے تو آپ کو پتہ ہے پھر اس نے تو سیاستدانوں کے پیچھے آنا ہی آنا ہے اور آپ لوگوں کو چھوڑنا بھی نہیں ہے۔ پھر سیاستدانوں نے کہاں جانا یہ مجھے بھی نہیں پتہ۔انہوں نے مزید لکھا کیونکہ کسی اور کے پیچھے نہ بانی جائے گا نہ جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی اور میں ہمت اور جرات ہے۔ان کا کہنا تھا رانا صاحب، ہوا میں سیاسی تیر نہ چلائیں۔سیاسی باریک وارداتیں اب پرانی ہو گئی۔ کچھ نیا سوچیں،میں نے آپ لوگوں سے کہا تھا کہ انسان کی عادت بدلی جا سکتی ہے، فطرت نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button