فیصل قریشی کو اشاروں پر نچاتی ہوں، اہلیہ ثنا کی ویڈیو وائرل

کراچی(JANO.PK)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا کا کہنا ہے کہ وہ شوہر کو اشاروں پر نچاتی ہیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثنا فیصل نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں مسکرانے کی ایموجی بناتے ہوئے لکھا کہ ’میرے اشاروں پر نانچنے والا۔

ویڈیو میں ثنا لپسنگ کرتے ہوئے فیصل قریشی کو بلاتی ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ ’ادھر آؤ، مسکرا کر دکھاؤ، بائے کرو۔‘ پھر کہتی ہیں کہ دیکھ لیجئے آپ لوگ میں انہیں ایسے ہی اپنے اشاروں پر نچاتی ہوں۔ثنا کے یہ  کہنے پر فیصل قریشی افسردہ ہوکر ہاں کہتے ہوئے سر ہلا دیتے ہیں۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button