بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں انتظامی عہدوں پر مقرر 20 فیکلٹی ممبران کو ہٹادیا گیا

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) سندھ ہایر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے فیکلٹی ممبران کو انتظامی عہدوں سے الگ کرنے کے جاری احکامات کے پیش نظر شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں انتظامی عہدوں پر مقرر 20 فیکلٹی ممبران کو ہٹایا گیا ہے. رجسٹرار یونیورسٹی ڈاکٹر فہد جبران سیال نے پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچررز سے انتظامی عہدے واپس لے لئے ہیں. تحریری حکم ناموں کے مطابق پروفیسر ریاض احمد شیخ کو ڈائریکٹر ایڈمیشن، پروفیسر کوڑو مل کو کنٹرولر امتحانات، پروفیسر سراج الدین سومرو کو ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ اسٹیڈیز، ڈاکٹر دیال داس کو انسپیکٹر کالیجز، ڈاکٹر وسیم عباس کو ایڈیشنل رجسٹرار، ڈاکٹر حسن کھوسو کو ڈائریکٹر اورک، ڈاکٹر فوزیہ شیخ کو ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز،ڈاکٹر شاہ جہاں سیال کو ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات، ڈاکٹر لبنہ عدنان کو ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز، ڈاکٹر بلاول شیخ کو ڈائریکٹر اسپورٹس، ڈاکٹر فاطمہ تنیو کو ڈپٹی ہاسٹل پرووسٽ گرلز، ڈاکٹر خلیل احمد سانگھرو کو ڈپٹی ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز، ڈاکٹر عبدالسمیع میرانی کو انچارج ٹرانسپورٹ، ڈاکٹر کملیش کمار کو ڈائریکٹر کیو بینک، ڈاکٹر عبدالغفار پیرزادو کو ایڈیشنل ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز، ڈاکٹر عبدالحکیم فیضل کو ڈپٹی رجسٹرار، ڈاکٹر سرفراز تنیو کو ہاسٹل پرووسٹ، ڈاکٹر مہیش کمار کو اسٹیٹ افسر،احمد بخش ڈاہانی کو ڈائریکٹر ایس ایف اے او جبکہ ڈاکٹر عادل امیر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس سے فارغ کیا گیا ہے. رجسٹرار کا کہنا ہے کہ خالی ہونے والے تمام عہدوں پر نئی تقرریاں جلد کی جائیں گی۔



