ایران کا امریکہ کے ایف 35 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران(جانوڈاٹ پی کے)پاسداران انقلاب نے امریکہ کے جدید لڑاکا طیارے ایف 35 کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیاہے تاہم ترجمان سینٹ کام کا کہناہے کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیاہے اور پائلٹ کی حالت مستحکم ہے۔

الجزیرہ کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہناہے کہ امریکہ کے جدید سٹیلتھ لڑاکا طیارے ایف 35 کو فائرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیاہے ۔

سینٹ کام کے ترجمان  ٹم ہاکنز نے بیان میں کہا کہ طیارہ ایران کے اوپر جنگی مشن پر پرواز کر رہا تھا، طیارے کو بحفاظت لینڈ کروا لیا گیاہے اور پائلٹ کی حالت بھی مستحکم ہے۔

ایف 35 لڑاکا طیارے کی قیمت 100 ملین ڈالر سے بھی زائد ہے ۔

مزید خبریں

Back to top button