تھرپارکر: سول اسپتال مٹھی میں مفت آنکھوں کا کیمپ،150 مریضوں کا معائنہ ، 38 کامیاب آپریشنزکئے گئے

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی)تھرپارکر ضلع کے ہیڈکوارٹر مٹھی شہر کی سول اسپتال میں ہر ماہ کے آخری بدھ کے روز آنکھوں کا مفت کیمپ لگایا گیا۔

سول اسپتال مٹھی کی جانب سے لگائے گئے اس کیمپ میں آنکھوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا 150 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ ٹیسٹ کے بعد 112 مریضوں کو علاج فراہم کر کے رخصت کیا گیا، جبکہ 38 مریضوں کی آنکھوں کے آپریشن کیے گئے اور انہیں مفت لینس لگائے گئے۔

ڈاکٹر امیر احمد میمن، ڈاکٹر رانا سیجو، ڈاکٹر پربھو اور ڈاکٹر انسا کی میزبانی میں حیدرآباد کے سائیٹ سیور کی جانب آئے ہوئے ڈاکٹر اے بی رؤف، نوید، مہتاب اور ثناء اللہ نے او ٹی کے فرائض انجام دیے۔

آپریشن کا مرحلہ نہایت صاف ستھرے ماحول میں مکمل کیا گیا، اور ماہر ڈاکٹروں کی موجودگی کے باعث تمام آپریشن کامیاب رہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر امیر احمد میمن اور ڈاکٹر رانا سیجو کی کارکردگی قابلِ تعریف رہی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہر ماہ کے آخری بدھ کو بغیر ٹانکے کے آپریشن کا کیمپ لگایا جاتا ہے، جس میں ماہر ڈاکٹر اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو مفت لیب ٹیسٹ، مفت لینس، ادویات اور آپریشن کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔

سول اسپتال میں آنکھوں کے معائنے سے لے کر مؤثر علاج تک، ڈاکٹروں کی بہتر کارکردگی واضح طور پر ثابت ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button