سبی:چینک چوک میں بم دھماکہ، ایک جاں بحق اور 5 زخمی، پولیس تحقیقات میں مصروف

سبی(جانوڈاٹ پی کے)شہر کے مصروف علاقے چینک چوک میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ جاں بحق شخص کی لاش بھی اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر علاقے کو کلیئر کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button