پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی 13ویں باراکوڈا سمندری مشقوں کا آغاز

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی 13ویں باراکوڈا سمندری مشقوں کا آغاز 9 دسمبر سے ہورہا ہے،3روزہ مشقوں کےدوران سی فیز اور ہاربر فیز مشقیں کی جائینگی، مشقوں میں 25ممالک شریک ہورہے ہیں۔13ویں باراکوڈامشق کی پرچم کشائی کی تقریب پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ہیڈکواٹرز میں ہوگی، جس میں مختلف ممالک سے آئے مندوب، مبصرین اور دفاعی اتاشی شریک ہونگے، باقاعدہ افتتاحی تقریب شہر کے مقامی ہوٹل میں ہوگی،جس میں وفاقی وزیرتصدق ملک بطورمہمان خصوصی شریک ہونگے۔پہلےروزمیری ٹائم سیمینارکا انعقاد ہوگا،جس میں پاکستانی اور غیرملکی ماہرین مقالات پڑھےگے، ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق 13ویں بارا کوڈا مشق 9سے11دسمبر تک منعقد کی جارہی ہے، باراکوڈا مشق بیک وقت سی اور ہاربر فیزز پرمشتمل ہوگی، گہرے سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو اور تیل کے رساو کے عملی مظاہرے پیش کیےجائینگے،بحری تحفظ اورماحولیاتی تحفظ سمندری شعبے میں نہایت اہم خدشات کے طور پر اُبھر کر سامنے آئے ہیں۔ساحلی ممالک کو مسلسل سمندری آلودگی،تیل کے رساؤ،خطرناک کارگو حادثات اور سمندر میں قدرتی آفات جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے، سمندر حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھتے ہیں اور عالمی تجارت کو سہارا دیتے ہیں،سن 2003میں کراچی بندرگاہ پر ایم وی تسمان اسپرٹ کے گراؤنڈ ہونےسے 30,000 ٹن سے زیادہ تیل سمندر میں پھیل گیا،جس سے 2000 مربع کلومیٹر سےزائد ساحلی علاقہ اورتقریباً 16 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی متاثر ہوئی تھی، حادثےنے سمندری حیات، مینگرووز، جنگلی حیات اور حساس ساحلی ماحول کو شدید نقصان پہنچایا۔



