یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے پر غور شروع کر دیا

سٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین نے امریکا کی جانب سے گرین لینڈ کے معاملے اور متعدد یورپی ملکوں پر ٹیرفز کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدہ معطل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ یکم فروری 2026ء سے یورپی ملکوں سے امریکا آنے والی تمام اشیاء پر 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کی جائے گی، جو یکم جون 2026 سے بڑھا کر 25 فیصد کر دی جائے گی۔ یہ اقدامات گرین لینڈ کی خریداری کے معاہدے تک نافذ رہیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اعلان میں کہا تھا کہ واشنگٹن نے ڈنمارک، یورپی یونین اور دیگر ممالک کی کئی دہائیوں تک حمایت کی ہے، لیکن اب عالمی امن کے تحفظ اور قومی سلامتی کے پیش نظر ان اقدامات کی ضرورت پیدا ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرین لینڈ کی خریداری میں جدید دفاعی نظام ’’گولڈن ڈوم‘‘ کی اہمیت کی وجہ سے امریکا اس معاہدے پر زور دے رہا ہے، اور اس معاملے نے امریکا اور اس کے یورپی اتحادیوں کے درمیان تجارتی تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button