امریکی فیصلے پر یورپ برہم، فرانس اور جرمنی نے روسی تیل پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کر دی

لندن(جانوڈاٹ پی کے)روسی تیل پر  پابندیوں میں نرمی کے بعد  امریکا کو  یورپی رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے روس کو جنگ کیلئے مزید مالی وسائل مل سکتے ہیں لہٰذا روس پر دباؤ برقرار رکھنا ضروری ہے، فرانس اور یوکرینی صدر نے بھی امریکی فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

ادھر جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ امریکی فیصلہ غلط ہے، جرمن چانسلر نے ایران کے خلاف جنگ پر امریکی صدرٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے پاس خلیج فارس میں جنگ ختم کرنے کی واضح حکمت عملی نہیں ہے، ایران جنگ نے جرمنی کی توانائی کی قیمتوں پر شدید اثر ڈالا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا بیان

دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ‏امریکانےکئی ماہ تک بھارت کو روس سے تیل نہ خریدنے پرمجبورکیا مگر 2 ہفتوں کی جنگ کے بعدامریکا دنیا سے اسی روسی تیل خریدنے کی بھیک مانگ رہا ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ یورپ کوخام خیالی تھی کہ اسے روس کے خلاف امریکی حمایت مل جائےگی، یہ افسوسناک ہے۔

مزید خبریں

Back to top button