وزیرآباد: ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن کا11فروری کو 15 مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کا اعلان

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) مستحق ونادار بچیوں کی شادیاں کروانا عظیم کار خیر ہے،محسن انسانیت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت نکاح کروانے والے افراد اور ادارے غریب ومستحق خاندانوں کے لئے خوشگوار لمحات میں اضافہ کا باعث ہیں،ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن دوعشروں سے سالانہ کئی کاندانوں کی بچیوں کو نکاح جیسی سنت کے ذریعے رخصتی کے فرائض سر انجام دے رہی ہے اس سال2026میں 15غریب ومستحق خاندانوں کی بچیوں کی اجتماعی شادی تقریب 11فروری کو منعقد کروائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار صدر ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن میر آصفٖ محمود نے اجتماعی شادی پروگرام کی تاریخ کے تعین کی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرملک طالب حسین،میاں ارشاد حسین،صوفی محمد اقبال آرائیں،طارق جاوید ملک،محمد طارق طور،حاجی نجیب اللہ ملک،آغا محمد قاسم،مرزا تقی علی،ڈاکٹر سید رضا سلطان،چوہدری محمد آصف ایڈووکیٹ،صائمہ شہزادی،ملک محمد سلیم،محمد اسلم جتالہ،ملک محمد نذیر،حاجی تبارک علی،نعیم اشرف ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ خدمت انسانی ہی اصل عبادت ہے اجتماعی شادی پروگرام کے تسلسل کو جاری رکھنے میں ہمارے معاونین کا بہر بڑا حصہ ہے معاونین کا تعاون ہی ہماری کارکردگی پر اعتماد کا مظہر ہے اجتماعی شادی پروگرام کی وزیرآباد میں ابتداء کا ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن کے سر سہرا ہے 2026میں 15بچیوں کی شادی اور رخصتی کی تقریب انشاء اللہ 11فروری 2026بروز بدھ تاج محل مارکی میں منعقد ہوگی اجتماعی شادی تقریب میں دولہا اور دولہن کے ساتھ آنیوالے مہمانوں کی طعام سے تواضھ کروائی جائے گی اور بچیوں کو رخصتی کے ساتھ ضروریات زندگی کا سامان جہیز اور نقد سلامیاں بھی دی جائیں گی،رب کریم سے دعا ہے کہ ایکوئیل ویلفیئر آرگنائزیشن کے خدمت کے سفر میں اپنی رحمت شامل فرمائے۔تقریب کے اختتام پر ڈاکٹرسید رضا سلطان کی ہمشیرہ اورصدر وزیرآباد چیمبر آف کامرس ڈاکٹر سید طاہر حسین زیدی کی وفات پر بلندی درجات کی دعا کی گئی۔



