انگلینڈ نے انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

لندن(جانوڈاٹ پی کے)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ یہ ٹورنامنٹ 15 جنوری سے 6 فروری 2026 تک زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ انڈر 19 ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز تھامس ریو کو سونپی گئی ہے جبکہ فرحان احمد کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق منتخب اسکواڈ میں نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی بھرپور اہلیت رکھتے ہیں۔
اسکواڈ میں رالفی البرٹ، بین ڈاکنز، کیلِب فالکنر، علی فاروق، الیکس فرنچ، الیکس گرین، لوک ہینڈز، منی لمسڈن، بین مائز، جیمز منٹو، آئزک محمد، جو مورز اور سیباسٹیان مورگن بھی شامل ہیں۔



