کویت میں انرجی ڈرنکس کی فروخت 18 سال سے کم عمر افراد پر ممنوع، سخت قواعد نافذ

کویت(جانوڈاٹ پی کے)کویت نے انرجی ڈرنکس کی خریداری کی کمی سے کم عمر 18 سال مقرر کر دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق کویت کی وزارتِ صحت نے ملک میں انرجی ڈرنکس کی فروخت پر نئے قواعد و ضوابط کی منظوری دی ہے ۔ کویت کی وزارتِ صحت نے وزارتی فیصلہ جاری کیا ہے، جس کے تحت انرجی ڈرنکس کی تجارت اور فروخت کو منظم کیا جائے گا۔
انرجی ڈرنکس صرف 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو فروخت کی جا سکتی ہیں۔ہر فرد کو روزانہ زیادہ سے زیادہ دو بوتلیں استعمال کرنے کی اجازت ہے اور ایک بوتل میں زیادہ سے زیادہ 80 ملی گرام کیفین (250 ملی لیٹر) ہو سکتی ہے۔مزید کہا گیا کہ پروڈیوسرز اور درآمد کنندگان پر لازم ہے کہ مشروبات کی بوتلوں پر واضح اور نمایاں صحت کے انتباہات لگائیں۔اشتہارات اور اسپانسرشپ کے ذریعےانرجی ڈرنکس کی تشہیر پر پابندی ہوگی۔
انرجی ڈرنکس کی فروخت حکومتی اور نجی تعلیمی اداروں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی مراکز میں ممنوع ہوگی۔یہ مشروبات حکومتی اداروں، ریستوران، کیفے، دکانوں، فوڈ ٹرک، خودکار مشینیں، آن لائن آرڈر اور ڈیلیوری سروسز میں بھی فروخت نہیں کی جا سکتے۔
انرجی ڈرنکس صرف کوآپریٹیو ایسوسی ایشنز اور منتخب مارکیٹوں میں مخصوص جگہ پر اور متعلقہ حکام کی سخت نگرانی میں بیچی جا سکیں گی، یہ فیصلہ توانائی مشروبات کے صحت پر اثرات کو کم کرنے اور نوجوانوں میں ان کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔



