اوکاڑہ:پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،ایک فرار

اوکاڑہ( رپورٹ وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے ) اوکاڑہ کے نواحی علاقے میں دو مسلح ڈاکوؤں نے شہر ی سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی پکار 15 پر اطلاع موصول ہونے پر تھانہ راوی پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا پل جوئیہ آبادی ڈاکوؤں سے مڈ بھیڑ ہوگئی پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا پولیس نے زخمی ڈاکو کو گرفتار کر کے مقامی ہسپتال پہنچا دیا پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت نواز کے نام سے ہوئی ہے جو ڈکیتی، راہزنی اور نقب زنی کی 25 وارداتوں میں ملوث ہے پولیس نے ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور نقدی برآمد کر لی ہے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں



