ٹاؤن میر شیر محمد تالپورمیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ملازمین کا احتجاج، خاتون کی خودسوزی کی کوشش

میرپورخاص (رپورٹ:شاھد میمن) ٹاؤن میر شیر محمد تالپور کے 38 ملازمین نے ایک سال تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف دفتر کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، احتجاج کے دوران خاتون ملازم نے خود پر پیٹرول ڈال کر خودسوزی کی کوشش کی لیکن دیگر ملازمین نے خاتون سے پیٹرول کی بوتل چھین کر اسے بچا لیا اس موقع پر ایپکا کے صدر مظہر عباسی، موہن مل، کیسری اور دیگر نے کہا کہ ٹاؤن کمیٹی میر شیر محمد تالپور کے 38 ملازمین کو ایک سال گزرنے کے باوجود تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو سکی ہے جس کے باعث ہمارے گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال ہے فیس نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے  اس موقع پر ایپکا کے صدر مظہر عباسی نے کہا کہ ٹاؤن میر شیر محمد تالپور کے پاس او زیڈ ٹی شیئر کی رقم  2 کروڑ 18 لاکھ روپے ہونے کے باوجود ملازمین کو چیئرمین اور ٹاؤن افسر تنخواہیں ادا نہیں کر رہے ہیں اور ایک سال سے تنخواہیں باقی ہیں متاثرہ ملازمین احتجاج پر مجبور ہو گئے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ملازمین کو تنخواہیں جاری نہ کرنے کے ذمہ دار چیئرمین اور ٹاؤن افسر ہیں وہ ڈیلی ویجز ملازمین کو بھرتی کر رہے ہیں اور مستقل ملازمین کو تنخواہیں نہیں دے رہے ہیں من پسند اور سفارشی ملازمین کو تنخواہیں مل رہی ہیں جبکہ کہ متاثرہ ملازمین کے خاندانوں کو فاقہ کشی کا سامنا ہے اس دوران تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے احتجاج کرنے والی خاتون کیسری نے خود پر پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی جسے دیگر ملازمین نے بچا لیا بعد اذاں ملازمین کے احتجاج کی اطلاع ملنے پر ٹاؤن چیئرمین ولی محمد ناریجو اور ٹی ایم سی ممتاز چنا مظاہرین کے احتجاجی دھرنے پر پہنچے اور انہیں یقین دلایا کہ آئندہ ماہ جنوری میں تنخواہیں جاری کر دی جائیں گی جس کے بعد ملازمین نے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button