ایمان مزاری،ہادی چٹھہ کوگرفتارکرنے کافیصلہ!

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وکیل ایمان مزار اور انکے شوہر ہادی علی چٹھہ کو گرفتارکرنےکا حتمی فیصلہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق کل عدالت میں تلخ کلامی کے باعث دونوں میاں بیوی کی ضمانت منسوخ کردی گئی تھی جس کے بعد دونوں احاطہ عدالت سے فرارہوگئے تھے ۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ اسلام آباد اور پنجاب کی حدود سے باہر نکل گئے ہیں کیونکہ ان دونوں کو گرفتاری کا ڈر ہے۔یاد رہے کہ دونوں نے پچھلی مرتبہ بھی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔




