ایمان خان کابوائے فرینڈ سے’’بریک اپ‘‘ہوگیا

میں اب ایمان خان کا تیمور نہیں رہا!

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)اداکارہ لائبہ خان کی چھوٹی بہن اداکارہ ایمان خان کا اپنے بوائے فرینڈ سے بریک اپ ہوگیا ہے جس کی تصدیق خود تیمور نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کی۔

کچھ عرصہ قبل ایمان خان نے ایک خاص شخص کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں، جس کے بعد مداحوں کو اندازہ ہو گیا تھا کہ انہیں محبت مل گئی ہے۔

اُس وقت ان کے پارٹنر نوابزادہ تیمور راحیل تھے، لیکن دونوں کے درمیان معاملات درست نہ چل سکے، اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب تیمور نے سوشل میڈیا پر کچھ تبصرے کیے۔

انسٹاگرام پر تبصروں کا جواب دیتے ہوئے تیمور نے کہا کہ ’میں اب ایمان خان کا تیمور نہیں رہا، اب میں کسی اور کا ہوں‘۔

ایک تبصرے میں جب ان سے ایمان کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایمان کون؟

ادھرایمان خان بھی اس معاملے کے بعد انسٹاگرام اسٹوریز شیئر کر رہی ہیں، جن میں وہ مردوں کے رویّوں پر تنقید کرتی نظر آتی ہیں۔

ایک اسٹوری میں انہوں نے کہا کہ مردوں کا رویہ ہی وجہ ہے کہ اب خواتین گاڑیوں کو زیادہ پسند کرنے لگی ہیں۔ایک اورسٹوری میں لکھاحد سے زیادہ توجہ ایک گدھے کو بھی یہ سمجھنے پر مجبور کر دیتی ہے کہ وہ شیر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button