کئی برسوں تک ملحد رہنے کے بعد اب مجھے یقین ہوگیا کہ خدا کا وجود ہے، ایلون مسک

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک نے اپنے ایمان اور عقیدے سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایک پوڈ کاسٹ میں کیا جب میزبان کیٹی ملر نے ان سے خدا کے متعلق سوال کیا۔

ٹیسلا اور ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے کہا کہ  نے گزشتہ کئی برسوں تک ملحد رہنے کے بعد اب مجھے یقین ہوگیا ہے کہ خدا کا وجود ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اب میری سمجھ میں آگیا ہے کہ اس کرشماتی دنیا کو پیدا کرنے والی کوئی نہ کوئ ہستی ضرور ہے۔ یہ سب خود بخود نہیں ہوا ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ہی کی بات ہے جب ایلون مسک نے مذہب سے متعلق سوال پر جواب دیا تھا کہ وہ خود کو ایک ’کلچرل کرسچن‘ سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا میں جس علاقے میں پیدا ہوا، جس ثقافت میں پلا بڑھا تھا۔ وہ مسیحی کلچر ہے۔ اس لیے مجھے ثقافتی طور پر عیسائی کہا جاسکتا ہے لیکن بطور مذہب میں خدا پر یقین نہیں رکھتا۔

تاہم اپنے اس تازہ انٹرویو میں ایلون مسک نے مزید کہا کہ اب میری سوچ بدل چکی ہے۔ میں ایک ہستی پر یقین رکھتا ہوں جس نے اس کائنات کو تخلیق کیا۔

خیال رہے کہ ایلون مسک کے نظریے اور سوچ کی یہ تبدیلی اُس وقت آئی ہے جب انھوں نے خلائی سفر کی نئی نئ ٹیکنالوجیز متعارف کرائی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button