ایلون مسک کی کمپنی سعودی عرب میں500 میگاواٹ کا نیاAI ڈیٹا سینٹر بنائے گی

ریاض(جانو ڈاٹ پی کے)ایلون مسک کی کمپنی xAI سعودی عرب میں 500 میگاواٹ کا نیا AI ڈیٹا سینٹر بنائے گی۔ایلون مسک کی کمپنی xAI سعودی عرب میں ایک 500 میگاواٹ طاقتور مصنوعی ذہانت (AI) ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ یہ منصوبہ سعودی حکومت کے حمایت یافتہ ادارے "Humain” کے ساتھ اشتراک میں تیار کیا جائے گا۔اس ڈیٹا سینٹر میں نیویڈیا کے جدید چِپس استعمال کیے جائیں گے، جو مشین لرننگ اور AI ماڈلز کے لیے تیز ترین کمپیوٹنگ فراہم کریں گے۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام مشرق وسطیٰ میں AI اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ منصوبہ سعودی عرب کو بین الاقوامی AI ہب بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے، اور علاقے میں تکنیکی سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔

مزید خبریں

Back to top button