پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 28 ہزار سے زائد مقدمات درج، ہزاروں گرفتار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب پولیس کی جانب سے صوبہ بھر میں بجلی چوری کے خلاف جاری سخت کریک ڈاؤن کے دوران بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال اب تک بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مجموعی طور پر 28 ہزار 216 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ 20 ہزار 345 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 17 ہزار 839 مقدمات کے چالان مکمل کر کے عدالتوں میں بھجوائے جا چکے ہیں، جبکہ اب تک 2 ہزار 482 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔

لاہور میں بجلی چوری کے 7 ہزار 298 مقدمات درج ہوئے اور 7 ہزار 932 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جو صوبے بھر میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رکھا جائے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔

مزید خبریں

Back to top button