بدین میں تیز بارش، موسم خوشگوار مگر شہری مشکلات کا شکار

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے) بدین میں تیز بارش، موسم خوشگوار، شہری اور آبادگار پریشان تفصیل کے مطابق بدین اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جاری ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور گرمی کی شدت مکمل طور پر ختم ہو گئی ہے ٹھنڈی ہواؤں اور بارش نے شہریوں کو کسی حد تک راحت فراہم کی ہے دوسری جانب بارش کے بعد شہر اور گرد و نواح میں بجلی کی طویل بندش کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں خاص طور پر درزیوں کو جو دن رات عید کے کپڑے سلنے میں مصروف ہیں بدین شہر میں پینتیس گھنٹوں کے بعد بجلی بحال ہوئی ہے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی نہ ہونے سے روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے اور لوگوں کی جانب سے  واپڈا حکام سے فوری بجلی بحالی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ادھر مسلسل بارش کے باعث شہر کی مختلف سڑکوں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہونا شروع ہو گیا ہے اور شہر میں صفائی کا شدید فقدان ہو نے کے باعث شہر کی تمام سڑکیں گلیاں مکمل کیچڑ کی نظر ہو گئی ہیں جس کے باعث شہر میں پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے اور اس کیچڑ میں کئی موٹر سائیکلیں سلپ ہونے کے ساتھ بڑی تعداد میں پیدل چلنے والے شہری پاؤ ں پھسلنے سے گر کر زخمی بھی ہوئے ہیں کی  اور سڑکوں پر بارش کے جمع پانی کے باعث شہر کا  ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور شہریوں کو آمد  رفت میں بھی مشکلات کا سامنا ہے دوسری طرف کاشتکاروں میں بھی بارش کے باعث خدشات بڑھ گئے ہیں آباد گاروں اور کسانوں کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگر بارش کا سلسلہ جاری رہا تو گندم اور سرسوں کی تیار کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے جس سے معاشی نقصان کا بھی اندیشہ ہے شہریوں اور آباد گاروں نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ بجلی کی بحالی، نکاسی آب کے انتظامات اور ممکنہ نقصان سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button