فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 72 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 72 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے سینٹر پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی ہے جس پر نیپرا اتھارٹی 31 دسمبر کو سماعت کرے گی۔

سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں ڈسکوز کو 7ارب 81کروڑ 30لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی جس پر بجلی کی فی یونٹ لاگت 6روپے 16پیسے رہی، نومبر میں پانی سے 39.16 فیصد، مقامی کوئلے سے 9.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

درآمدی کوئلے سے 5.06فیصد اور گیس سے 8.44 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ نومبر میں درآمدی ایل این جی سے 8.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں جوہری ایندھن سے 25.23 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button