عوام مہنگی ٹرانسپورٹ سے پریشان،حکومت سندھ سےٹھٹھہ و مکلی روٹ پر الیکٹرک بسز چلانے کا مطالبہ

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن نمائندہ جانو۔پی کے )ٹھٹھہ اور مکلی روٹ پر الیکٹرک بسز چلائی جائیں عوام کا مطالبہ۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل بے تحاشہ اضافہ کے بعد ٹھٹھہ اور مکلی کی عوام کی جانب سے ٹھٹھہ سے منختب نمائندوں اور حکومت سے سندہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کے سندہ کے تاریخی ضلع ٹھٹھہ کے جڑواں شھروں ٹھٹھہ اور مکلی روٹ پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ جس میں خاص طور پر رکشا اور بسز شامل ہیں جو مافیاز کا روپ دھار چکے ہیں عوام سے من مانے کرائے مانگے جا رہے ہیں اور عوام بلیک میلک کیا جاتا ہے کے بعد دونوں شھروں کے روٹ پر الیکٹرک بسز چلاکر عوام دونوں جڑواں شھروں کے عوام کو ان مافیاز سے نجات دلائی جائے اور دیگر شھروں کی طرح ٹھٹھہ اور مکلی کی عوام کو بھی سرکاری سطح پر ٹرانسپورٹ کے بھتر مواقع فراھم جائیں تاکہ ایک تو عوام کو ریلیف مھیا کیا جاسکے تو دوسری جانب شھریوں کی ان مافیاز سے بھی جان چھوٹ سکے یاد یاد رہے ضلع ٹھٹھہ کے ھیڈ کوارٹر مکلی میں نہ صرف ڈپٹی کمشنر آفس، ایس ایس آفس، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ، ضلع کا سب سے بڑا سرکاری اسپتال سول اسپتال مکلی، سندہ یونیورسٹی کیمپس، بوائز کالج سمیت سندہ اور وفاقی حکومت کے سارے محکمے واقع ہونے کے سبب روزانہ کی بنیاد پر دونوں شھروں سے تعلق رکھنے والے ھزاروں لوگ جس میں نہ صرف شاگرد طبقہ، سول ھاسپٹل کی طرف جانے والے مریضوں سمیت مختلف آفسز میں کام کی وجھ سے رخ کرنے والی عوام کو تکلیف کا سامنہ کرنا پڑتا ہے الیکٹرک بسز چلائی جائیں تاکہ عوام کو رکشہ اور بسز مافیا سے چھٹکارا حاصل ہوسکے



