تھرپارکر بار انتخابات : بی ٹی یو پینل اکثریت سے کامیاب، جشن اور پھولوں کی بارش

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی)تھرپارکر بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں بی ٹی یو پینل کے امیدواروں نے انڈس پینل کے تمام امیدواروں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی۔ بھیرولال ہیرانی پینل، تھر دوست پینل اور ہم خیال گروپ کے مشترکہ اتحاد بی ٹی یو پینل کے صدارتی امیدوار قیمت ولاسائی نے 77 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔

انڈس پینل کے امیدوار جاوید اختر نے 50 ووٹ حاصل کیے۔ جنرل سیکریٹری کی نشست پر بی ٹی یو پینل کے ویر وکرم نے 83 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ انڈس پینل کے امیدوار ہملش کھیمانی 44 ووٹ لے سکے۔

بی ٹی یو پینل کے جوائنٹ سیکریٹری کے امیدوار وشال شرما نے 83 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ انڈس پینل کے امیدوار رفیق ہنگورجو کو 44 ووٹ ملے۔

لائبریری سیکریٹری کی نشست پر بی ٹی یو پینل کے امیدوار پردیپ راٹھی نے 80 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ انڈس پینل کے امیدوار عاشق بجیر 47 ووٹ حاصل کر سکے۔

خزانہ دار کی نشست پر بی ٹی یو پینل کے جیلم سنگھ نے سب سے زیادہ 88 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ انڈس پینل کے امیدوار آدم راجڑ 39 ووٹ لے سکے۔

ایم ایم سی کی 7 نشستوں پر بی ٹی یو پینل کے تمام امیدوار پریپ اوجھا، پرتاب میگھواڑ، پروانو پٹھو مل، منگل سنگھ، جیتیش، بھومجی اور انچلارام کامیاب ہوئے۔

جبکہ بی ٹی یو پینل کے نائب صدر کے امیدوار سبحان سمیجو پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے تھے۔

پولنگ کے آغاز کے دوران انڈس پینل کے دو سینئر رہنما غلام مصطفی ہنگورجو اور لالا لجپت بھیل شکست کے خدشے کے باعث دستبردار ہوگئے تھے۔

مزید خبریں

Back to top button