اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری، پولنگ 15 فروری 2026 کو ہوگی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا  ہے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا عمل 30 دسمبر تک جاری رہے گا ، نامزد امیدواروں کی فہرست 31 دسمبر کو جاری کی جائے گی ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم سے 6 جنوری تک ہوگی، کاغذات نامزدگی فیصلوں کیخلاف اپیلیں 7 تا 10 جنوری تک دائرکی جا سکیں گی ۔ اپیلوں پر فیصلے 12 سے 15 جنوری تک ہوں گے ۔

 نظرثانی شدہ امیدواروں کی فہرست 16 جنوری کو شائع ہوگی، کاغذاتِ نامزدگی کی واپسی 17 جنوری کو ہوگی ، انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ اورحتمی امیدواروں کی فہرست 19 جنوری کوجاری ہوگی ۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 15 فروری 2026 کو ہوگی ، بلدیاتی الیکشن کے نتائج 16 سے 19 فروری تک مکمل کیےجائیں گے ۔

مزید خبریں

Back to top button