بدین پریس کلب: الیکشن 2026 کیلئے عہدیداران کی نامزدگی مکمل، ورکنگ کمیٹی بھی تشکیل

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ کام. پی کے)بدین پریس کلب کے سالانہ الیکشن مشاورتی اجلاس ، شوکت میمن صدر ، عبدالشکور میمن سیکرٹری ، عمران خواجہ ، ساون خاصخیلی ، دودو پھنور اور مرتضیٰ میمن اور دیگر کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے گئے بدین پریس کلب کے سالانہ الیکشن سال 2026 کے لئے ارکین بدین پریس کلب کا مشاورتی  اجلاس میں اراکین بدین پریس کلب کی بھاری اکثریت نے شرکت کی ، اجلاس میں شرکاء کی تجویزات مشوروں اور مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ سابق صدر شوکت میمن اور جنرل سیکرٹری عبدالشکور میمن کو ہی سال 2026 کے لئے نامزد کیا جائے اور دیگر عہدیدران کی نامزدگی کے لئے سنئیر صحافی اور سابقہ صدور ملک محمد الیاس اور تنویر احمد آرائیں کے علاوہ نامزد صدر اور جنرل سیکرٹری پر مشتمل کمیٹی فیصلہ کرے جو تمام صحافی دوستوں کو قبول ہو گا . کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق عمران خواجہ نائب صدر ،خزانچی ساون خاصخیلی ، جوائنٹ سیکرٹری دودو پھنور اور سوشل سیکرٹری کے لیے مرتضیٰ میمن کو نامزد کیا گیا ، جبکہ بدین پریس کلب کی ورکنگ کمیٹی کے لئے سنئیر صحافی تنویر احمد آرائیں ، ملک محمد الیاس ، عبدالجمید ملاح ، اشرف عبداللہ میمن ، نواز چنہ ، محمد علی بلیدی ، عبدالحسين سومرو ، سارنگ جونیجو ، نور حسن سولنگی کو متفقہ طور پر نامزد کرنے کے بعد ارکین پریس کلب نے وفد کی صورت میں نامذد عہدیدران کے کاغذات نامزدگی چئیرمین الیکشن کمیٹی الطاف شاد میمن اور ارکین الیکشن کمیٹی فرحان میمن اور منور جمالی کی موجودگی میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے گے

مزید خبریں

Back to top button