جووالدین کی خدمت کرتے ہیں وہ دنیا اور آخرت میں نجات حاصل کرلیتے ہیں، علامہ رضا شیرازی کا ریاست مرحوم کے ایصال ثواب کی محفل سے خطاب

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)والدین کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں،والدین جتنے بھی بوڑھے ہوجائیں وہ کچھ بھی کہیں اف تک نہ کہو،جو لوگ والدین خدمت کرتے ہیں وہ دنیا اور آخرت میں نجات حاصل کرلیتے ہیں،والدین کا سایہ اٹھ جانا بہت بڑا سانحہ ہوتا ہے دنیا میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو اپنے والدین کو دنیا سے جانے کے بعد بھی نہیں بھولتے اور انکے نام سے دنیا میں کوئی نہ کوئی اچھا کام کرتے رہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار علامہ محمد رضا شیرازی نے مینجر نیشنل بینک چوہدری محمد فاروق چیمہ،چوہدری شہباز احمد چیمہ،چوہدری صلاح الدین اکبر چیمہ کے والد،حافظ ظفر اقبال کے چچا،عمر نواز چیمہ کے دادا جان حاجی محمد ریاست علی نمبردار مرحوم کے ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر محمد اختر چیمہ،سابق اے ڈی سی جی ذوالفقار علی باگڑی،محمد نواز چیمہ،اظہر صدیقی چیمہ ایڈووکیٹ،شہباز احمد چیمہ،نعیم گوندل ودیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں ایصال ثواب مرنے کے بعد بھی مغفرت اور بخشش کا بہترین ذریعہ ہے،مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرنا باعث رحمت ہے اور ایسے اجتماعات معاشرتی اخوت واتحاد کو فروغ دیتے ہیں غرباء ومساکین کو کھانا کھلانا صدقہ جاریہ ہے جس سے مرحومین کو روحانی فائدہ پہنچتا ہے،چیمہ برادران کا اپنے والدین اور اجداد سے محبت کا مظہر ہے کہ انکے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد ایصال ثواب کی روحانی محفل کا انعقاد کرواتے ہیں۔



