انجمن بہبودی مریضاں کی جانب سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد کے ملازمین میں آٹا اور عیدی تقسیم

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)عید مسلمانوں کے لئے اللہ تعالیٰ کا خصوصی انعام ہے،اس مذہبی تہوار کی خوشیاں اس وقت تل مکمل نہیں جب تک معاشرے کے تمام طبقات کو عید کے ان لمحات میں شامل نہ کیا جائے، انجمن بہبودی مریضاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد ہر سال ہسپتال کے چھوٹے طبقہ کے ملازمین میں عید پیکج کے ذریعے انکی عید الفطر کی خوشیاں دوبالا کرنے میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر ناصر محمود اللہ والے نے انجمن بہبودی مریضاں کی طرف سے آٹے کے تھیلے اور نقدی عیدی دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرفتخار حسین صدیقی،محمد اکبر بٹ،مھمد ادریس سپال ایڈووکیٹ،محمد اسلم جتالہ،محمد اشرف نثار ودیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام مسلمان اپنے ارد گرد نظر رکھیں غریب ومستحق طبقات کو عید کی خوشیوں میں شامل رکھنے کے لئے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں انجمن بہبودی مریضاں غریب ومستحق لوگوں کے علاج معالجہ کی بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان پسماندہ طبقات مین خوشیوں اور مسرت کے لمحات فراہم کرنے میں بھی کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھتی۔

مزید خبریں

Back to top button