وزیرآباد میں بابائے صحافت پریس کلب کی عید ملن تقریب کا انعقاد، صابر حسین بٹ کی صحافیوں کو عوامی خدمت اور دیانتداری پر زور

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد کے ممبران کے اعزاز میں عید ملن پارٹی، نجی میرج ہال میں تقریب، سرپرست بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد میاں شہباز احمد کی میزبانی میں ضلع بھر سے صحافیوں کی بڑی تعداد کی شرکت۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی وزیرآباد  و سینئر صحافی صابر حسین بٹ نے کہا کہ بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد پنجاب بھر میں ایک منفرد صحافتی تنظیم نمایاں شناخت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم سے وابستہ صحافی، خواہ وہ پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا یا سوشل میڈیا سے تعلق رکھتے ہوں، نہ صرف مظلوم عوام کی آواز ہیں بلکہ علاقائی مسائل کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں تقریب میں وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید مظاہر حسین زیدی،صدر بابائے صحافت پریس کلب افتخار احمد بٹ،جنرل سیکرٹری ضمیر کاظمی،سیف اللہ بٹ،کاشف محمود خان،رانا سلطان احمد،صوفی محمد اشرف نثار،محمود احمد خان لودھی،محمد نعیم بٹ،ضلعی صدر یوتھ ونگ وقار احمد چیمہ، منظور حسین پھول،نعیم اشرف،ڈاکٹرخالد محمود،محمد جمیل چیمہ،ملک آصف،سیدمظفر زیدی،ملک سکندر،جمشید شہزاد،اعجاز قمر،ساجد حسین بٹ،محمد اشفاق سلہریا مجددی،نعیم میو،ندیم مغل،ملک صفدراعوان،ایوب چوہان،ڈاکٹر رضا سلطان،رانا مدثر خالد،سجاد حسین،عرفان چٹھہ،حافظ عبدالوحید انجم،میاں اعجاز قیصر،عمران بٹ،یاسین بٹ،میاں امجد و صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔صابر حسین بٹ نے مزید کہا کہ بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد کے صحافی ہر دل عزیز و بزرگ صحافی و صدر افتخار احمد بٹ کی قیادت میں متحد اور منظم ہیں، انہوں نے نئے صحافیوں اور سوشل میڈیا پر سرگرم میڈیا ایکٹیویسٹ نوجوانوں سے کہا کہ ہمیں بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کے اصولوں اور طرزِ صحافت کو اپنانا ہوگا، تاکہ دیانتداری، حق گوئی اور عوامی خدمت کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button