خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع کا 20 مارچ کو عید الفطر منانے کا اعلان

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)مرکزی اور مقامی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے باوجود خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں اور اضلاع میں 20 مارچ کو عید الفطر منانے کے اعلانات کردیے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مرکزی اور مقامی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے عید الفطر 21 مارچ کو ہو جانے کے اعلان کے باوجود خیبر پختون کے بعض علاقوں اضلاع کی مساجد میں آج عید الفطر منانے کے اعلانات ہو گئے ہیں۔
جس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع مردان اس کے متصل علاقوں، بنوں، باجوڑ اور پشاور کے حیات آباد، سفید سنگ میں جمعے کو عید منائی جائے گی۔
مرکزی اور مقامی کمیٹی کے اعلانات کے مطابق پشاور میں آج 30 واں روزہ مکمل ہو جائے گا۔
قبل ازیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رات ساڑھے 8 بجے عید 21 مارچ بروز ہفتے کا اعلان کیا جبکے مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس رات ساڑھے 10 بجے تک جاری رہا۔
مقامی کمیٹی کے اجلاس میں مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی تھیں جس کا قائمقام چیئرمین کمیٹی مولانا خیرالبشر نے شہادتوں کا شرعی جائزہ لیا اور ان شہادتوں کو غیر شرعی قرار دیا۔
اس دوران مردان اور سے اس متصل علاقوں میں گواہوں کی روشنی میں عید الفطر کا اعلان کیا گیا۔اس کے ساتھ پشاور ہی کے بعض مضافاتی علاقوں میں بھی چاند کی رویت کا اعلان مقامی مسجد کی جانب سے کردیا گیا۔
واضح رہے کہ پشاور کے جن علاقوں میں عید اور روزہ سعودی عرب کیساتھ ہوتا ہے وہاں پر چاند کا اعلان کیا گیا ہے۔



