مصر کے وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد عبدالعاطی 2 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔
اس اہم دورے کا محور پاکستان اور مصر کے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو قرار دیا گیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے معزز مہمان اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا، مذاکرات میں غزہ کی تازہ صورتحال بھی زیرغور آئےگی، مصری وزیر خارجہ کا دورہ دونوں ممالک میں شراکت داری مزید مضبوط کرے گا۔



