میرپورخاص،نئے تعلیمی سال کا آغاز، پہلے روز طلبہ کی حاضری کم رہی

میرپورخاص(رپورٹ:شاھدمیمن/جانوڈاٹ پی کے)نئے تعلیمی سال کا آغاز، پہلے روز طلبہ کی حاضری کم رہی۔صوبے بھر میں حکومت کی جانب سے دی گئی تعطیلات کے اختتام کے بعد گزشتہ روز سے نئے تعلیمی سال کا باقاعدہ آغاز ہو گیا جس کے تحت سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے تاہم نئے تعلیمی سیشن کے پہلے روز اسکولوں میں طلبہ کی حاضری معمول سے کم دیکھنے میں آئی ذرائع کے مطابق کئی والدین اور طلبہ کو نئے تعلیمی سال کے لیے درکار نصابی کتب اور کورسز تاحال فراہم نہیں ہو سکے جس کے باعث بڑی تعداد میں بچے اسکول نہیں پہنچ سکے بعض والدین کا کہنا ہے کہ کتابیں نہ ملنے کی وجہ سے بچوں کو اسکول بھیجنا ممکن نہیں ہو سکا دوسری جانب اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں حاضری میں بتدریج اضافہ متوقع ہے کیونکہ جیسے ہی طلبہ کو مکمل کورس فراہم ہو جائے گا معمولات زندگی بحال ہو جائیں گے تعلیمی ماہرین نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز پر بروقت نصابی کتب کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو اور وہ پہلے ہی دن سے اپنی پڑھائی کا باقاعدہ آغاز کر سکیں۔



