وزیرآباد:پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کا ظہرانہ،نجی تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کیلئے حکومتی تعاون پر اظہارِ اطمینان

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے) مضبوط قوم ہی خوشحال و مستحکم پاکستان کی ضامن ہے سرکاری شعبہ تعلیم کے ساتھ پرائیویٹ سیکٹر بھی تعلیم کی فراہمی میں کردار ادا کر رہا ہے پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن نے انتہائی محدود وقت میں اپنی برتری و کامیابی کا لوہا منوا لیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے مرکزی صدر میاں اسد اقبال بھٹی نے چیمبر آف ایجوکیشن سے وابستہ اسکول مالکان و پرنسپلز کے اعزاز میں ظہرانہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوے کیا اس موقع پر سرپرست پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن حاجی اشفاق احمد وڑائچ ،علی رضا شیخ ،حافظ بشارت احمد ،عدنان احمد، محمد آصف ، ،صابر حسین بٹ، محمد شہزاد،قیصر انور بٹ ،محمد طیب ،محمد بشیر ،تائید منظور ،وحید عباس ،میاں اظہار الحق ،قیصر عباس ،عرفان الہی ،شاہ ولی خان ،حاقان سندھو ،رانا ندیم ،میڈم ارشاد و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد اور تعلیم کی فراہمی میں طلبہ کو آسانیاں فراہم کر رہے ہیں پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن پرائیویٹ سیکٹر سے جڑے اسکولز و کالجز کی نمائندگی کے لیے ہمہ وقت خدمات ادا کر رہی ہے اور پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن اسکولز مالکان و اسٹاف کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومت سے مسلسل روابط برقرار رکھتے ہیں صوبائی حکومت اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ہماری جانب سے نشاندہی کیے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہیں انہوں نے تعلیم کی افادیت و اہمیت پر گفتگو کرتے ہوے مزید کہا کہ علم اور تعلیم و تتلّم کے ساتھ ساتھ ذرائع ِتعلیم یعنی قلم وغیرہ کی بھی اللہ تعلی نے تعریف و توصیف بیان فرمائی ۔بلکہ قرآن کریم میں ایک جگہ اللہ تعلی نے ”قلم ”کی قسم کھا کر پوری ایک سورت کا عنوان ”قلم ”بنا دیا ہے ۔اس طرح اسلام علمی دنیا میں ایک ہمہ گیر انقلاب کا پیامبر ثابت ہوا ۔کسی بھی تہذیب کے صحت مند ارتقااور نشو نما کے لئے جو عوامل ضرور ہیں ان میں تعلیم سر فہرست ہے ۔

مزید خبریں

Back to top button