ڈائریکٹر پنجاب کالجز قیصر بشیر چیمہ کی سی ای او ایجوکیشن وزیرآباد سے ملاقات، تعلیمی ترقی پر تبادلہ خیال

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)ڈائریکٹر گروپ آف پنجاب کالجزگکھڑکمپس قیصر بشیر چیمہ کاجاپان سے واپسی پروزیرآباد سی ای اوایجوکیشن کے آفس آئیاور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اختر علی خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہباز چیمہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لٹیگیشن، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری افتخار احمدنت بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران مختلف تعلیمی امور، تعلیمی ترقی، اور نظامِ تعلیم کو مزید بہتر بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ? خیال کیا گیا۔اس موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اختر علی خان نے کہا کہ ہم ہر فرد تک معیاری تعلیم پہنچانے کے لیے پُرعزم ہیں اور اس سلسلے میں جدید تعلیمی نظام کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ آئی ٹی اور ڈیجیٹل تعلیم کو ہر سطح پر بڑھانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔  چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اختر علی خان نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ جدید اور جدید ترین تعلیمی تصورات کو تعلیمی اداروں میں متعارف کرایا جائے گا تاکہ طلباء تعلیم حاصل کرتے ہوئے حقیقی بہتری اور مہارت حاصل کریں۔ ملاقات میں یہ بھی کہا گیا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر طالب علم کو معیاری، تخلیقی اور مستقبل ساز تعلیم فراہم کی جائے۔ CEO کی باتوں سے یہ واضح ہوا کہ تعلیم میں جدت اور معیار ہماری ترجیح ہے، اور ہم طلباء کے روشن مستقبل کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button