مریم نواز کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، پرنسپل نادیہ حسن کا رزلٹ ڈے پر خطاب

وزیر آباد (جانوڈاٹ پی کے) اسلام علم حاصل کرنے پر بہت زور دیتا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مہد سے لیکر لہد تک علم حاصل کرو اقوام عالم میں پاکستان کا وقار بلند کرنے کے لیے تعلیمی میدان میں انقلاب برپا کرنے کی ضرورت ہے ہمارے کریم آقا صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے ان خیالات کا اظہار ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول واڈالہ چیمہ نادیہ حسن نے رزلٹ ڈے پر بچیوں اور والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں انھوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ آپنی بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں حکومت پنجاب تعیلم پر کثیر رقم خرچ کر رہی ھے انھوں نے اساتذہ کی تعریف کی اور کہا کہ تربیت یافتہ پروفیشنل سٹاف بڑی لگن سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں



